صوابی،پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے نوجوان بیٹا جاں بحق
صوابی (بیورو رپورٹ) فاروق بانڈہ علاقہ تھانہ تورڈھیر میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے نوجوان بیٹا جاں بحق جبکہ باپ بال بال بچ گئے زمرود خان سکنہ جبر نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے نکل کر موٹر سائیکل پر اپنے بیٹے 27 سالہ خانزیب کو پی ٹی سی میں ڈیوٹی کے لیے چھوڑنے موضع آدم زئی اکوڑہ خٹک جارہے تھے جب وہ فاروق بانڈہ کے مقام پر پہنچے تو وہاں تاک میں بیٹھے ذاکر اور صدیق اکبر ساکنان جہانگیرہ نوئے نہر نے ہم دونوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا اور ہم جان بچانے کے لیے قریبی کھیت بھاگ رہے تھے تاہم دونوں نے ہمارا پیچھا کرکے اپنے اپنے اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا خان زیب گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ دہ بال بال بچ گئے، رپورٹ میں وجہ عناد بیان کی گئی ہے کہ ملزمان اور ہمارے مابین پرانی دشمنی چلی آرہی تھی، تورڈھیر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،