بجلی چوری کیخلاف پراسیکیوٹرز، پولیس، لیسکو اہلکاروں کی ٹریننگ کا فیصلہ 

    بجلی چوری کیخلاف پراسیکیوٹرز، پولیس، لیسکو اہلکاروں کی ٹریننگ کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) بجلی چوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پراسیکیوٹرز، پولیس اور لیسکو اہلکاروں کی مشترکہ ٹریننگ کا فیصلہ،پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہاہے کہ پراسکیوشن کے تعاون لیسکو نے بجلی چوری کے ملز موں سے اب تک  تقریباً  2 ارب  70کروڑ  86 لاکھ  40 ہزار روپے ریکور کیے ہیں، پنجاب میں ضلعی سطح پر لیسکو افسران کی ٹریننگ کروائی جائے گی، پہلے مرحلے میں   25 اگست سے 5 ستمبر تک چار ٹریننگ سیشن کروائے جائیں گے،میٹنگ میں پراسیکیوشن اور لیسکو کے درمیان باہمی تعاون کے حوالے سے  ایس او پیز کا مسودہ بھی زیر غور آیا، پراسکیوٹر جنرل نے کہاکہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے  تمام ادارے اپنا رول بھرپور طریقے سے ادا کریں۔

مشترکہ ٹریننگ