جنوبی پنجاب کے سکول سربراہان سے محروم

    جنوبی پنجاب کے سکول سربراہان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنوبی پنجاب کے بیشتر سرکاری سکول سربراہان سے محروم ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے 68 فیصد ہائی سکولوں میں ہیڈ ماسٹر کی آسامیاں خالی ہیں جس میں جنوبی پنجاب کے 23 فیصد سکول بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سیکنڈری سکول اساتذہ کی پوسٹ 35 برس سے اپ گریڈ نہیں ہوئی اور گریڈ 17 کی چار ہزار سے زائد پوسٹوں میں سے دو ہزار 792 سیٹیں خالی پڑی ہیں۔حکومت پنجاب جہاں صوبہ بھر میں شرح خواندگی میں اضافے اور آوٹ آف سکول بچوں کے داخلے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے وہاں ترقی کے منتظر اساتذہ کو بھی ان سروس پر موشن دے کر سکول سربراہان اور دیگر خالی سیٹیں بھی پر کرے تاکہ اس کی وجہ سے سکولوں کے انتظامی اور نصابی معاملات میں جو بگاڑ پیدا ہو رہا اس میں بہتری آ سکے۔

مزید :

رائے -اداریہ -