معیشت کی بہتری کیلئے موثر اصلاحات ناگزیر،انجینئر سٹڈی فورم

  معیشت کی بہتری کیلئے موثر اصلاحات ناگزیر،انجینئر سٹڈی فورم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)رجسٹر ڈ  تھنک ٹینک۔ انجینئرز سٹڈی فورم نے اپنے ہنگامی اجلاس میں  و فا قی اور صو بائی حکومتوں سے معیشت بہتر کر نے کیلئے مو ثر اقتصادی اصلاحا ت کے لئے عملی اقدامات کی تجاویز دی ہیں۔ملک قرضوں کے بڑھتے ہو ئے بوجھ سے نجات حاصل کرے اور مہنگائی کو روکا جائے۔ ضروری ہے کہ ماہرین کی ٹاسک فورسز اور گروپ قائم کئے جائیں اورعملی طور پر اصلاحی اقدامات بلا تاخیر کئے جائیں۔ صنعتی اورزرعی پیدوار یت میں اصلاحات کے ساتھ اضافہ کیا جائے جس سے اقتصادی حالت بہتر ہو سکتی ہے۔بجلی نظام میں موثر اصلاحات کے ساتھ فنی نقصا ن کنٹرول کئے جائیں۔ساٹھ سالہ پرانا نرخ نامہ کم کر کے بجلی کے اصل اخراجات کی بنیا د پر نیانرخ نا مہ بنایا جائے۔ مزید سر کاری تھرمل بجلی گھروں کی کار کردگی بہتر کر کے بجلی کی پیداوار بڑھا ئی جائے گی۔ گیس اور پٹرول کے ملکی ذخائر بڑھا نے کے لیے بھی مو ثر اقدامات کیے جائیں، ملکی قرضوں میں اضافہ کو روکا جائے۔رجسٹر ڈ تھنک ٹینک کے صدر میاں فضل احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔محمد عرفان اختر اور دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔