وزارت مذہبی امور کا ستمبر میں حج پالیسی 2025دینے کا اعلان
لاہور (میاں اشفاق انجم سے) وزارت مذہبی امور نے سعودی وزارت الحج کی طرف سے حج کوٹہ کے تعین کے بعد حج2025ء کی تیاریاں تیز کر دیں، ستمبر میں حج پالیسی 2025ء دینے کا اعلان۔ اکتوبر میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کی حج درخواستیں ایک ساتھ لینے کی تجویز، سپانسر شپ سکیم کی لازمی شرط ختم کر کے رضا کارانہ طور پر بیرون ممالک سے حاجیوں کی بکنگ جاری رکھنے کی تجویز،ڈالر اور ریال مہنگا ہونے کی وجہ سے سرکاری حج سکیم کا پیکیج مہنگا ہو سکتا ہے ذرائع کا دعویٰ۔ حج مہنگا کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا وفاقی وزیر مذہبی امور سرکاری حج پیکیج سستا کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔پاکستان کو حج2025ء کیلئے ملنے والے حج کوٹہ179210 کو حج2024ء کے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم میں ففٹی ففٹی تقسیم کرنے کی بجائے سرکاری40فیصد اور پرائیویٹ سکیم60فیصد کرنے کی تجویز، وزارت کا تصدیق سے انکار، ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا وزارت مذہبی امور کا موقف۔ سعودی وزارت الحج کو کلسٹر ختم کرنے کی تحریری درخواست دینے کا فیصلہ۔ سعودی وزارت الحج نے نجی کمپنیوں کے لئے کلسٹر کی شرط ختم کرنے کی حامی نہ بھری تو حج2024ء کے500افراد کے کلسٹر کو جاری رکھنے کا کہا جائے گا۔ ہوپ کی درخواست وفاقی وزیر مذہبی امور نے منظور کرتے ہوئے اویپ اکاؤنٹ میں پاکستان حج مشن کی مداخلت ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حج2025ء میں سعودی کے ایک بنک میں تمام اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے ہوپ کی درخواست پر جو مکہ میں حج آپریشن میں رہنمائی کے لئے علیحدہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کھولنے سمیت وزارت مذہبی امور میں بھی علیحدہ ڈیسک آئی ٹی کے قیام کی تجویز منظور کی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے سٹیٹ بینکSECP دیگر اداروں کو حج2024ء میں خدمات دینے والی نجی کمپنیوں کے معاملات کلیئر کرنے اور انہیں این او سی جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزارت نے نجی کمپنیوں کو15ستمبر تک این او سی دینے کا حکم دیا ہے تاکہ اس کے بعد سی ڈی سی اور محکموں سے این او سی لینے والی کمپنیوں کو حج2025ء کے لئے کوٹہ الاٹ کیا جا سکے اور وہ بکنگ کر سکیں۔
حج پالیسی