وزیرآبادمیں فائرنگ، پنجاب اسمبلی کا جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ جاں بحق
وزیرآباد(این این آئی)پنجاب کے شہر وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کا جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا جو نیئر سکیورٹی اسسٹنٹ عمیر طارق موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا نامعلوم افراد نے وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب نشانہ بنایا۔نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی کا جو نیئر سکیورٹی اسسٹنٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقتول عمیر طارق 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، جس کا تعلق گجرات کے علاقہ ملکووال سے بتایا جاتا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے واردات کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔
سکیورٹی اسسٹنٹ