چیئرمین شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر اکبر علی  کی تعیناتی کیس، فریقین کے وکلا   حتمی دلائل کیلئے طلب 

 چیئرمین شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر اکبر علی  کی تعیناتی کیس، فریقین کے وکلا  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیئرمین شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر اکبر علی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر2 اگست کو فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے دوسرے فریق کا موقف سن لیں پھر فیصلہ کرینگے، پروفیسر ڈاکٹر وقار احمد نیموقف اپنایا ڈاکٹر اکبر علی چیئرمین شیخ زید ہسپتال کے عہدے پر تعیناتی کی اہلیت نہیں رکھتے،جو شخص خود اہل نہ ہو وہ کیسے ادارے میں بھرتیاں کرسکتا ہے،ڈاکٹر اکبر علی بطور چیئرمین غیر قانونی طور پر ہسپتال میں بھرتیاں کررہے ہیں،عد ا لت چیئرمین شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر اکبر علی کی تعیناتی کالعدم قرار دے،عدالت چیئرمین شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر اکبر علی کو بھرتیاں کرنے سے روکے۔

دلائل طلب

مزید :

صفحہ آخر -