اہل دیہات کو گھروں میں بند  کرنے کا کیس، سی پی او فیصل آباد  کو تمام افراد پیش کرنے کا حکم 

 اہل دیہات کو گھروں میں بند  کرنے کا کیس، سی پی او فیصل آباد  کو تمام افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے قتل کے مقدمے میں پولیس کی جانب سے گاؤں کے تمام افراد کو گھروں میں بند کرنے کے کیس میں سی پی او فیصل آباد کو تمام افراد کو  28 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے سی پی او فیصل آباد سے کیس کی پیشرفت پررپورٹ بھی طلب کرلی،پولیس نے موقف اپنایا آٹھ افراد گرفتار کیے گئے تھے جنہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے گاؤں سے 60 سے زائد افراد کو حراست میں لیاگیا ہے،سی پی او نے کہا مہلت دیدیں، پولیس کی حرا ست میں ہوئے تو پیش کر دیں گے،درخواست گزاران کے وکیل محسن گجر نے موقف اپنایا فیصل آباد کے گاؤں خانوانہ میں قتل ہوا،پولیس نے تمام دیہاتیوں کی نقل وحرکت پرپا بند ی لگا کر گھروں میں محصورکردیا،پولیس کے اس اقدام سے بچوں، بزرگوں خواتین اور تمام دیہاتیوں کو مشکلات کا سامنا ہے،پولیس نے گھروں میں گھس کرتلاشی کے نام پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا،پولیس اہلکاروں نے 57 جانور، زیورات،ٹریکٹراور زرعی آلات بھی ہتھیالئے،عدالت دیہاتیوں کی نقل وحرکت پر پابندی کوکالعدم قرار دے،عدالت پولیس کو دیہاتیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے،عدالت سامان کی واپسی کے بھی احکامات صادر کرے۔

اہل دیہات کیس

مزید :

صفحہ آخر -