الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت آج تک ملتوی کردی، عدالت نے متفرق درخوا ست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کیساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت کردی،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، صدر اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ختم کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ میں چار ترامیم کی گئیں،ترمیمی ایکٹ بحث کیے بغیر اور متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر پاس کیا گیا،عدا لت الیکشن ایکٹ 2024 کے سیکشنز 1,2,3 اور چار کالعدم قرار دے،درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد روکا جائے۔
سماعت ملتوی