سٹاک مارکیٹ میں تیزی انڈیکس 532پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر، سونا مہنگا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 532 پوائنٹس اضافے سے 78793 پر بند ہوا ہے۔بازار میں 80 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16.97 ارب روپے رہی۔اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 63 ارب روپے اضافے سے 10486 ارب روپے ہے۔نٹربینک تبادلہ میں مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے برقرار ہے۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے بڑھی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونیکی فی تولہ قیمت 2لاکھ 61ہزار 800 روپے ہے۔ 10گرام سونے کا بھاؤ686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2ہزار 504 ڈالر فی اونس ہے۔
سٹاک مارکیٹ