زرعی ترقیاتی بینک نے سیلاب میں پاکستان کی بھر پور معاونت کی: صدر زرداری 

    زرعی ترقیاتی بینک نے سیلاب میں پاکستان کی بھر پور معاونت کی: صدر زرداری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یْنگ یے نے ملاقات کی۔کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے صدر مملکت کو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں بینک کے کردار بارے بتایا، صدر مملکت نے سیلاب کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاونت کو سراہا، صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے لاکھوں ایکڑ اراضی پر مینگروز کے جنگلات اْگائے، صدر مملکت نے زراعت، آبپاشی اور تعلیم کے شعبے میں بینک کی پاکستان کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔صدر سے پاکستان میں یونان کے سبکدوش ہونے والے سفیر نے بھی الوداعی ملاقات کی، صدر نے یونان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے پیدائشی نابینا شخص محمد شہزاد کو پنشن دینے کی ہدایت کردی۔صدر آصف علی زرداری نے حکم دیا کہ ای او بی آئی محمد شہزاد کو والد محمد افضل ظفر کی پنشن کی ادائیگی یقینی بنائے، ای او بی آئی نے پیدائشی نابینا شخص کی پنشن ادائیگی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا،  صدر نے کہا کہ شکایت کنندہ کو ریاست کی جانب سے بے رحمانہ حالت میں نہیں چھوڑا جا سکتا، ای او بی آئی نابینا شہری کو اپنے موجودہ فنڈز میں سے پنشن ادا کرے، محمد شہزاد نے وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرائی تھی۔ محمد شہزاد کے والد محمد افضل ظفر ای او بی آئی کے اولڈ ایج پنشنر تھے، 2016ء میں وفات پا گئے، شکایت کنندہ کی والدہ باپ کی زندگی کے دوران ہی انتقال کر چکی تھی، محمد شہزاد نے والد کے "معذور قانونی وارث " کے طور پر پنشن کیلئے ای او بی آئی سے درخواست کی تھی۔

 صدر زرداری

مزید :

صفحہ اول -