میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،116 گرفتار

میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن،116 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی کی زیر نگرانی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ایک روز میں مزید 116 صارفین مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 74لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔15 لاکھ روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے پولیس اسٹیشنز میں 71 بجلی چوروں کے خلاف نئے مقدمات درج ہوئے۔چیف انجینئر محمد اصغر گھلو کی سربراہی میں ٹیم نے دوسرے روز بھی ڈی جی خان شہر میں بجلی چوروں کے(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

 خلاف آپریشن کیا۔ سرکل سرویلنس ٹیم نے شہری علاقہ بلاک4میں ایک میٹر میں لوپ سسٹم سمیت متعدد بجلی چور پکڑ لئے۔لودہراں سوئی والا سب ڈویژن کے علاقہ خانواہ گھلواں میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور جرمانہ عائد کرنے کے بعد دوبارہ آپریشن کیا گیا۔بجلی چوری سے باز نہ آنے پر ایل ٹی لائن اتار لی گئی، تاریں اور میٹرز بھی قبضہ میں لے لئے۔21اگست کو ملتان سرکل میں 17بجلی چوروں کو 2160000روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 17مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 7 صارفین کو 250000روپے جرمانہ عائد اور 7ایف آئی آرز درج، وہاڑی سرکل میں 13صارفین کو 480000 روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 24 بجلی چوروں کو 980000روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 19صارفین کو 1960000روپے جرمانہ عائد اور 19 مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 9بجلی چوروں کو 200000روپے جرمانہ عائد اور 9مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 11صارفین کو 720000روپے جرمانہ عائد اور 6 ایف آئی آرز درج، بہاولنگر سرکل میں 6بجلی چوروں کو 230000روپے جرمانہ عائد اور 6مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 10بجلی چوروں کو 450000 روپے جرمانہ عائد اور 7مقدمات درج ہوئے۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں مزید 4کروڑ روپے کے سابقہ واجبات وصول کئے گئے۔ ملتان اور بہاولپور میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن کیاگیا۔15لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر4کاشتکاروں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔ادہندہ زرعی صارفین کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز بھی اتار لئے گئے۔[7:09 AM, 8/2