قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کی جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ  عمیر طارق کے بہیمانہ قتل کی  مذمت  قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم 

قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی کی جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ  عمیر طارق کے بہیمانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے پنجاب اسمبلی کے جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ چوہدری عمیر طارق کے بہیمانہ (بقیہ نمبر16صفحہ7پر)

قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ سکیورٹی حکام کو قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیا ہے۔بدھ کی شب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چوہدری عمیر طارق موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑنے جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ چوہدری عمیر طارق کے قتل پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ چوہدری عمیر طارق کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ مرحوم چوہدری عمیر طارق کی پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قائم مقام سپیکرنے مرحوم چوہدری عمیر طارق کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔