ملاوٹی فلیورز کا استعمال،2بیوریجز پلانٹس کو جرمانے عائد 

 ملاوٹی فلیورز کا استعمال،2بیوریجز پلانٹس کو جرمانے عائد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ڈیرہ غازیخان(نیوزرپورٹر، بیورو رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی اور باوا سفرا ملتان میں 2 بیوریجز پلانٹس کو مشروبات تیار کرنے کیلئے ملاوٹی فلیورز کا استعمال کرنے، پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح ایم پی ایس روڈ پر ایکسپائری اشیا فروخت کرنے پر سپر سٹور کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ اس کے علاہ بودلہ ٹاؤن ملتان میں بیکری کو فریزر میں گندگی پائے جانے، (بقیہ نمبر5صفحہ7پر)

ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید 24 ٹن آر کچھاکھو میں ہوٹل کو باسی خوراک فروخت کرنے، کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ مزید برآں میلسی میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پر بیکری کو 15 ہزار جبکہ سوڈا واٹر پلانٹ کو پابندی کے باوجود کام جاری رکھنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ علاہ ازیں کہروڑ پکا لودھراں میں ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے، پانی کی بھی ملاوٹ ثابت ہونے پر 8000 روپے  جبکہ بیکری کو سویٹس میں مردہ حشرات پائے جانے، تیار خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مظفرگڑھ،راجن پور اور لیہ میں متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،پنجاب پیور رولز کی خلاف ورزیوں پر گرائنڈنگ یونٹ،ملک شاپس،کریانہ سٹور کو بھاری جرمانے عائد،10 کلو گرام ملاوٹی مصالحے تلف،اقبال آباد مظفرگڑھ میں گرائنڈنگ یونٹ کو کھانے پینے کی اشیاء زمین پر رکھنے،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 20 ہزار جبکہ علی پور روڈ مظفرگڑھ میں ریسٹورنٹ کو ایکسپائرڈ بریڈ رکھنے،واشنگ ایریا میں گندہ پانی کھڑا ہونے پر 12 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اسی طرح کوٹ روجھان راجن پور میں 2 کریانہ سٹورز کو ممنوعہ چائنہ نمک،ملاوٹی مصالحوں کی فروخت کرنے پر 20 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس کے علاوہ چک نمبر 148 لیہ میں ڈسٹری بیوشن یونٹ کو ناقابلِ سراغ سرخ مرچیں بیچنے اور سٹوریج ایریا میں چھپکلیاں پائے جانے پر 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔مزید کوٹ ربانی لیہ میں 2 ملک شاپس کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے،دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کے مراحل کی سختی سے نگرانی کی جارہی ہے۔