نوجوان زیر حراست، والد کی رٹ پٹیشن پر ایس پی انویسٹیگیشن مظفرگڑھ کاعدالت پیش کرنیکا حکم، ملزم ہنی ٹریپ کیس میں ملوث ہے،پولیس
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد طارق ندیم نے ایس پی انویسٹیگیشن مظفرگڑھ کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم ہاشم کو گرفتار کر کے چار ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کریں۔ یاد رہے کہ ملزم ہاشم کے والد ارشاد حسین نے عدالت عالیہ ملتان بینچ میں رٹ دائر کی تھی کہ اس کے بیٹے کو تھانہ صدر علی پور کی پولیس پکڑ کر لے گئی ہے اسے برآمد کیا جائے(بقیہ نمبر13صفحہ7پر)
۔ مدعی مقدمہ انصر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے عدالت کو اگاہ کیا کہ پٹیشنر نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے جھوٹی رٹ دائر کی ہے جبکہ حقائق یہ ہیں کہ ہاشم اور اس کے ساتھیوں نے علی نامی ایک نوجوان کو اغوا کر کے اسلحے کے زور پر 7 لاکھ 10 ہزار روپے چھین لیے جب وہ بازیاب ہو کر ایا تو اس نے مقامی مجسٹریٹ کے سامنے زیر دفعہ 164 اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی کی اور بتایا کہ ہاشم اور اس کے ساتھی ہنی ٹریپ کیس کے ملزم ہیں۔ انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کی کوشش کی مگر وہ خارج ہو گئی اب پولیس نے چھاپے مار کر انہیں گرفتار کیا ہے۔