تیز رفتار ڈالہ موٹرسائیکل سوار پولیس ملازم کو ٹکر مارکر فرار، نشتر ہسپتال منتقل

 تیز رفتار ڈالہ موٹرسائیکل سوار پولیس ملازم کو ٹکر مارکر فرار، نشتر ہسپتال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)تیز رفتار ڈالہ موٹرسائیکل سوار پولیس ملازم کو ٹکر مارکر فرار ہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ آر پی او آفس میں تعینات کانسٹیبل زبیر رمضان اپنی ڈیوٹی ختم کرکے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ این ایل سی(بقیہ نمبر10صفحہ7پر)

 بائی پاس کے قریب تیزرفتار شہزور ڈالہ اوور سپیڈ کی وجہ سے موٹرسائیکل سے ٹکراگیا اور فرار ہوگیا موٹرسائیکل سوار ملازم نیچے گرگیا اور شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122نے طبی امداد کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرار ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی۔