بچوں کو تاوان کیلئے اغوا کرنے والا گروہ پکڑا گیا
ڈہرکی(نامہ نگار)بچوں کو اغوا کر کے والدین سے تاوان حاصل کرنے/فروخت کرنے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتار کر لئے گئے۔ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے حکم پر،ڈی ایس پی گھوٹکی احمد بخش راہوجا کی سربراہی میں،ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن گھوٹکی انسپکٹر اختر علی ابڑو بمہ نفری اور IT کے ہمراہ IT ٹیم کی نشاندھی پہ گھوٹکی کچہ کی طرف جانے والے (بقیہ نمبر25صفحہ7پر)
راستے پر ایک جگہہ پہ چھاپہ مار کر ایک مغویہ بچی کو بازیاب کروا لیا گیا تھا،جبکہ 02 ملزمان بھی گرفتار کر لیے تھیاس کاروائی میں تقریبا ایک ماہ قبل سرجانی ٹان کراچی سے اغوا ہونے والی 08 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔اس بچی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سرجانی ٹاؤن پہ کرائم نمبر 860/2024 دفعہ 365B کے تحت درج ہے۔ مغویہ بچی کا نام مناہل بنت صفدرعمر تقریبا 08 سال سکنہ سرجانی ٹاؤن کراچی ہے۔والدین کے پہنچنے کے بعد قانونی کارروائی کے بعد بچی انکے حوالے کر دی جائے گی۔