منشیات فروش 1کلو 400گرام چرس سمیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا 

منشیات فروش 1کلو 400گرام چرس سمیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس تھانہ جلیل آباد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 1 منشیات فروش گرفتار، 1400 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

درج کرلیا۔واضح رہے پولیس تھانہ  جلیل آباد  نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عبدالرؤف ولد عبدالحمید کو گرفتار کرکے 1400گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ملزم کو تھانہ جلیل آباد کے علاقے چاہ تھلے والا سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ جلیل  آباد محمد جاوید وینس  نے سب انسپکٹر  محمد شریف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقت نبی اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی کی اور تھانہ جلیل آباد نے ملزم کے خلاف  مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس کی جارہی ہے۔