اقدام قتل کیس، ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کیلئے 26 اگست تک ملتوی 

 اقدام قتل کیس، ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کیلئے 26 اگست تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی  ر پورٹر)  ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 26 اگست تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم رمضان نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ پاک گیٹ نے رواں سال (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے روکا اور مقدمہ بازی کی رنجش میں حملہ کردیا جس سے مدعی زخمی ہوگیا۔جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔