مبارک ثانی کیس پر آواز اٹھانے والے مذہبی اور سیاسی رہنما قابل تحسین ہیں، علامہ مظہر سعیدکاظمی

مبارک ثانی کیس پر آواز اٹھانے والے مذہبی اور سیاسی رہنما قابل تحسین ہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹی رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید شاہ کاظمی، مرکزی  اعلی پیر خالد سلطان قادری، مرکزی نائب ناظم اعلی ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ بخاری، صوبائی ناظم اعلی مولانا محمد فاروق خان سعیدی، مرکزی(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

 چیف آرگنائزر الحاج احسان الحق فریدی، سپریم کونسل کے ممبر وسیم ممتاز ایڈوکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی اور قاری فیض بخش رضوی نے ایک مشترکہ بیان میں سپریم کورٹ کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست پر ترمیمی فیصلے پر خیر مقدم کیا ہے۔ مشترکہ بیان میں ان تمام مذہبی اور سیاسی رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جنہوں نے اس سلسلے میں موثر آواز اٹھائی ہے۔ بالخصوص جماعت اہلسنت نے خلاف آئین فیصلے کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا اور پورے ملک میں رائے عامہ کو بیدار کیا اور احتجاجی ریلیاں اور اجتماعات منعقد کیے۔ اس تاریخ ساز کردار ادا کرنے پر مفتی منیب الرحمان، صاحبزادہ حامد رضا اور خود جماعت اہلسنت کے مرکزی قائدین خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے دین کی بنیاد ہے اس بنیادی عقیدے پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔