وہاڑی:آفیسرز کالونی کی سرکاری رہائش گاہوں میں سیوریج کا پانی داخل

وہاڑی:آفیسرز کالونی کی سرکاری رہائش گاہوں میں سیوریج کا پانی داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی غفلت کے باعث آفیسرز کالونی کی سرکاری رہائش گاہوں میں بھی سیوریج کا پانی داخل ہو گیا انتظامیہ  اور میونسپل کمیٹی حکام سمیت وزیر اعلی پورٹل پر بار بار شکایات کرنا بھی بے سود رہا  آفیسرز کالونی کے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

 رہائشیوں شاہد خان، محمود گجر،رانا نیاز  اور فرید احمد سمیت دیگر نے میونسپل کمیٹی حکام کی بے حسی اور سنگین غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں سے سیوریج سسٹم مکمل طور پر فلاپ ہو چکا ہے بارشیں ختم ہوئے بھی کئی دن گزر گئے لیکن اس وقت سیوریج کا گندہ اور بدبو دار پانی ہمارے گھروں میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث تعفن اور بدبو سے سانس لینا تو دشوار ہے ہی گندے پانی سے موذی امراض اور سب سے بڑھ کر ڈینگی مچھروں کی افزائش کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے گندے پانی سے تنگ آکر ہم اپنے اہلخانہ کو رشتہ داروں کے گھر بھیجنے پر مجبور ہوئے ہیں ہم نے متعدد بار مقامی انتظامیہ، بلدیہ حکام سمیت وزیر اعلی پورٹل پر بھی شکایات درج کروائیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہماری وزیراعلی پنجاب، وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر ملتان سمیت دیگر متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ آفیسر کالونی کے سیوریج سسٹم کو فوری درست کیا جائے۔