ملتان کے وکلاء محنتی،محبت کرنے والے ہیں، علی باقر نجفی

ملتان کے وکلاء محنتی،محبت کرنے والے ہیں، علی باقر نجفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(خصو صی  ر پورٹر) ہائیکورٹ ملتان  کے ججز جسٹس سید علی باقر نجفی اور جسٹس محمد طارق ندیم نے کہا کہ ملتان بار کا شمار پاکستان کی بہترین بارز میں ہوتا ہے۔ملتان بار نے ایک چیف جسٹس اف پاکستان اور ہائی کورٹ کو دو چیف جسٹس دئیے ہیں۔ملتان کے وکلا بہت محنتی اور کتابوں سے محبت کرنے والے ہیں اپنے اعزاز میں دی گئی چائے کی تقریب میں اظہار خیال(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 کرتے ہوئے انہوں نے ہائی کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سینئر وکلا کے ساتھ انٹر ایکشن کا موقعہ فراہم کیا۔تقریب کے میزبان صدر ہائیکورٹ بار ملک سجاد حیدر میتلا، جنرل سیکرٹری سید انیس مہدی تھے۔ تقریب میں سینیر وکلا ملک حیدر عثمان، سید اطہر حسن بخاری۔ رمضان خالد جوئیہ اور ٹیکس بار کے وکلا عمران غازی، جنید شاہ سمیت دیگر نے شرکت  کی۔  بار عہدیداران نے عدالت عالیہ کے معزز ججز صاحبان کو خوش آمدید کہا اور گلدستہ پیش کیا بار عہدیداران اور ججز صاحبان نے سائلین کو انصاف کی فراہمی، بار اور بینچ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔