افسران شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،کامران خان

 افسران شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،کامران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازیخان (وقائع نگار، خبرنگار، بیورو رپورٹ) عوام الناس کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے لیے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان  نے ضلع مظفرگڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان اورڈی پی او مظفرگڑھ حسنین حیدر بھی موجود  تھے۔ مظفرگڑھ پہنچے پر ڈی پی او سید حسنین حیدر (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

نے انکا پرتباک استقبال کیا جبکہ  پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے  مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے تمام درخواستوں کا مسلسل فالواپ  لینے قانون کے مطابق میرٹ پر کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری کے دوران آرپی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا اور عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد عوام الناس کے مسائل  کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ یہ حکومت پنجاب کا ایک ویژن ہے جس کے تحت افسران دفاتر میں ہی نہیں بلکہ خود شہریوں کے پاس پہنچ کر ان کے مسائل سن کر حل کریں۔ جملہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران اور ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کھلی کچہریوں کا انعقاد  کر کے شہریوں کے مسائل کا ازالہ شفافیت اور میرٹ پر کریں انصاف کی رہ میں حائل کسی رکاوٹ کرپشن، ناجوازی اور عوام سینا مناسب برتاو ناقابل معافی ہوگا۔ تھانہ جات کو خوف کی علامت نہیں بلکہ عوام کی داد رسی کا ذریعہ  بننا چاہیے۔ انشا اللہ ہم تھانوں اور دفاتر کی بھرپور نگرانی کریں گے، اچھے کام کی حوصلہ افزائی جبکہ اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت احتساب کیا جائے گا۔