اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر عمران خان کو جلسہ ملتوی کرنیکا پیغام پہنچایا؟: علیمہ خان
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کس کے کہنے پر اعظم سواتی نے عمران خان کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا۔پی ٹی آئی کے جلسہ منسوخ ہونے کے معاملہ پر علیمہ خان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی تحریک انصاف سے ملنے چلا گیا؟ صبح ساڑھے سات بجے اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اعظم (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا؟ کسی کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کروایا۔علیمہ خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی تحریک انصاف سے فیصلہ کروا دیا، موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی تحریک انصاف کو باہر نکالنے کا، پارٹی کا چئیرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا؟ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی تحریک انصاف کا لگا دیتے ہیں۔ مزید بر آں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا مگر بانی کے حکم پر رک گئے۔جلسے منسوخ ہونے کے بعد بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ اس حد تک جائیں کہ پھر کنٹرول نہ کرسکو، کارکن تیار ہیں حوصلہ بلند ہے۔انہوں ں ے کہا کہ این او سی کینسل ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا، بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے حکم دیا کہ 8 ستمبر کو جلسہ کرنا ہے، واضح پیغام دیتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر آگے بڑھنے کو بھی تیار ہیں اور ہ یچھے ہٹنے کو بھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ رک جاؤ تو رک گئے اب بھی بانی پی ٹی آئی کی کال پر تیار ہیں۔
علیمہ خان