غلاموں کی تجارت کی یاد اور ظالمانہ روایت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائے گا، تقریبات کی تیاریاں فائنل

غلاموں کی تجارت کی یاد اور ظالمانہ روایت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلاموں کی تجارت کی یاد اور ظالمانہ روایت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔اس دن کومنانے کامقصد تمام انسانوں کے ذہن میں غلاموں کی تجارت، انسانوں کو غلام بنانے کے طریقہ کار، اِس تکلیف دہ عمل کے نتائج اورافریقہ، یورپ اور امرکہ کیساتھ ساتھ دیگر خطوں پر اِس کیاثرات کے(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

 حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے،تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانوں کو غلام بنا کر ان کی خرید فروخت کے خلاف بغاوت اگست1791 میں سانتوڈومینگو(ہیٹی)کی حکومت کے خلاف ہوئی اس بغاوت کے نتیجے میں سانتو ڈومینگو(ہیٹی)میں انسانوں کو غلام بنا کر ان کی تجارت کا گھناؤنا کاروبار بند ہوا،اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام اس دن کی یاد منانے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے 23اگست کو انسانی تجارت کے خلاف عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا ابتدائی طور پرسال1998میں پہلی مرتبہ ہیٹی میں انسانی تجارت کے خلاف عالمی دن منا یا گیا۔