اوچ شریف سمیت نواحی علاقوں میں خسرہ مرض میں اضافہ،درجنوں بچے متاثر  

اوچ شریف سمیت نواحی علاقوں میں خسرہ مرض میں اضافہ،درجنوں بچے متاثر  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوچشریف(سٹی رپورٹر)اوچ شریف سمیت نواحی علاقوں میں خسرہ سمیت دیگر جلدی امراض میں اضافے سے درجنوں بچے متاثر ہو رہے ہیں اور والدین نے بچوں کو سکول اور مدرسوں میں بھیجنے سے کترا رہے ہیں حسینی چوک پر نجی مدرسے میں مقیم اور مقامی بچوں میں (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

سے محمد جمشید ولد محمد شاہد سکنہ چک ڈاونج، محمد وقاص ولد بشیر موضع اوچ موغلہ، حبیب الرحمن ولد قاری محمد بشیر کوٹلہ شیخاں، محمد شان ولد ملک اصغر سکنہ رسول پور، غلام عباس ولد عبد الحمید کوٹلہ شیخاں، ضیا الرحمن ولد محمد اسحاق بنگلہ مستوئی، محمد حسین ولد محمد شاہد سکنہ احمد پور شرقیہ، محمد انیس ولد شفیق الرحمن سکنہ زندہ لال اور محمد عدیل ولد محمد عاشق سکنہ شمس کالونی کے جسم پر زخم اور دانے نکل آئے ہیں مدرسے کے مہتمم قاری محمد جلیل الرحمن عباسی نے بتایا کہ شروع میں دو بچوں کے جسم پر دانے نکلنے پر انہیں علاج کیلئے گھر بھجوا دیا تھا اور اب مدرسے کے بہت سارے بچے بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاول پور ڈاکٹر عامر بشیر کا کہنا تھا کہ یہ خارش کی جلدی بیماری ہے جسے سکیبیز کہتے ہیں مکمل احتیاط اور علاج سے مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے جس کیلئے مقامی ہسپتال کے انچارج کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔