ملتان: قتل کے مقدمے میں ملوث  ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور  

ملتان: قتل کے مقدمے میں ملوث  ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی  ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمدطارق ندیم نے قتل کے مقدمے میں ملوث موقع کوٹلہ چاکر کے خضر عباس کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے ملزم کے وکیل ایم آر فخر بلوچ نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ قتل کا کیس قتل نہیں ہے 22 جو(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

ن کو چند دوست کوٹلہ چاکر میں ایک ٹیوب ویل پر نہانے کے لیے گئے تھے جہاں محمد اکرم کا پاؤں پھسلا اور وہ ایک گڑھے میں جا گرا بعد ازاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا لیکن اس کے بھائی محمد اختر نے چار افراد کے خلاف اسے زد و کوب کرنے اور اینٹیں مار مار کر  ہلاک کر نے کا الزام عاید کرتیہوئے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا پولیس تفتیش میں بھی یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ وہاں کوئی جھگڑا نہیں ہوا بلکہ یہ ایک حادثہ تھا ایڈیشنل سیشن جج جلال پور پیر والا نے تین ملزمان سلیم۔اصف۔ اور ذیشان  کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی لیکن خضر عباس کی ضمانت مسترد کر دی گئی اور اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایم آر فخر بلوچ نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ مرحوم کے جسم پر اینٹ لگنے کا کوئی نشان نہیں۔پولیس تفتیش اور گواہان کے بیانات میں واضح تضاد ہے۔فاضل نے جج نے استفسار کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چھاتی پر ایک زخم کے نشان کی نشا ندہی کی گئی جوکہ کنکریٹ کی تھڑے سے ٹکرانے کی وجہ سے لگا  ہے ۔