میں ہمیشہ اسرائیل کے حق کے دفاع کیلئے کھڑی رہوں گی،کملا ہیرس

میں ہمیشہ اسرائیل کے حق کے دفاع کیلئے کھڑی رہوں گی،کملا ہیرس
میں ہمیشہ اسرائیل کے حق کے دفاع کیلئے کھڑی رہوں گی،کملا ہیرس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہاہے کہ اگر صدر منتخب ہوئی تو نیٹو اتحادیوں اوریوکرین کیساتھ کھڑی ہوں گی،وقت آ گیا ہے غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جائے،میں ہمیشہ اسرائیل کے حق کے دفاع کیلئے کھڑی رہوں گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق نائب صدر کملا ہیرس نے  اپنی پارٹی کی صدارتی نامزدگی کو باضابطہ قبول کرلیا،شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کما ہیرس نے کہاکہ غزہ میں گزشتہ 10مہینوں میں جو کچھ ہوا وہ تباہ کن اور دل دہلا دینے والا ہے،صدر بائیڈن اور میں جنگ کو ختم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں تاکہ اسرائیل محفوظ ہو، ہم کام کرہے ہیں تاکہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے اور غزہ میں مصائب ختم ہوں،ان کا کہناتھا کہ کام کررہے ہیں تاکہ فلسطینی عوام اپنے وقار، سلامتی، آزادی، خودارادیت کے حق کا احساس کرسکیں ۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کا کہناتھا کہ شمالی کوریا کے کم جونگ ان جیسے آمروں کا ساتھ نہیں دوں گی،خطاب کے دوران کملا ہیرس نے  ٹرمپ پر آمروں کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام عائد کیا،ان کاکہناتھا کہ جانتی ہوں کہ جمہوریت اور آمریت کے درمیان مستقل جدوجہد میں میرا موقف کیا ہے اور امریکا مقام کہاں ہے۔