پی ٹی آئی کارکن بازیابی کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے  آئی جی اسلام آباد کو طلب  کرلیا

پی ٹی آئی کارکن بازیابی کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے  آئی جی اسلام آباد کو ...
پی ٹی آئی کارکن بازیابی کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ نے  آئی جی اسلام آباد کو طلب  کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن فیضان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر منگل کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکن فیضان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،درخواستگزار وکلا بابراعوان، رضوان اعوان، سردار مصروف، آمنہ علی ودیگر عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، سٹیٹ کونسل اور پولیس افسران بھی عدالت پیش  ہوئے۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا، 28جولائی کو بندہ لاپتہ ہوا اور 29جولائی کو ان کے پاس درخواست دی گئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ہماری درخواست کو انہوں نے انٹرٹین ہی نہیں کیا، جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست پر مقدمہ کب درج ہوا؟وکیل نے کہا10اگست کو ہماری درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ ان 2ہفتوں میں ابتک کیا ہوا؟بابراعوان نے استدعا کی کہ یہ صرف عدالت کو اتنا بتائیں کہ تفتیشی نے آخری تفتیش کب کی؟عدلت نے آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آبد کو طلب کرتے ہوئے کہاکہ منگل کے روز آئی جی اسلام آباد پیش ہوں۔