چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 6سیشن ججز کی تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 6سیشن ججز کی تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 6سیشن ججز کی تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 6سیشن ججز کی تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 3ججز کی تقرریاں اور 3ججز کے تبادلے ہوئے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد ظہوراحمد ہیکڑو کو سیشن جج ملیر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دادو غلام شاہ کو ڈسٹرکٹ جج حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ جج میرپور خاص محمد یاسین کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جج دادو مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ جج مٹھی غلام حسین تالپور کو ڈسٹرکٹ جج میرپور خاص مقرر کردیا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ جج محمد احسن خان درانی کو ڈسٹرکٹ جج مٹھی مقرر کیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ جج محترمہ انا جونیجو کو جوڈیشل اکیڈمی میں فیکلٹی ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔