خیبرپختونخوا میں ’’رینٹ سکول پروگرام‘‘شروع کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ’’رینٹ سکول پروگرام‘‘شروع کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا میں ’’رینٹ سکول پروگرام‘‘شروع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں ’’رینٹ سکول پروگرام‘‘شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم دستاویزکاکہنا ہے کہ نئے سکولز نئی عمارتوں کے بجائے کرائے کی عمارتوں میں قائم ہوں گے، اس حوالے سے تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، پالیسی مرتب کی جارہی ہے،دستاویز کے مطابق پرائمری سکولوں کیلئے کم سے کم 5سال کیلئے عمارتیں کرائے پر لی جائیں گی جبکہ مڈل سکولوں کیلئے 3سال کیلئے عمارتیں کرائے پر لی جائیں گی، سی این ڈبلیو سے کرائے کی عمارتوں کی حالت سے متعلق سرٹیفکیٹ لیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق مالک مکان مقررہ مدت سے قبل بغیرنوٹس سکول خالی کرانے کا مجاز نہیں ہوگا، پالیسی کے مطابق ان سکولوں کیلئے کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، سکول کیلئے عمارت کے کرائے کا تعین کمیٹی کرے گی، فرنیچر، آلات اور سٹیشنری متعلقہ اے ڈی پی سکیم سے دیئے جائیں گے۔