ای سی سی نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20ارب روپے کی منظوری دے دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) نے آپریشن عزم استحکام کے لیے 20ارب روپے کی منظوری دے دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وزیرخزانہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں مختلف امور پر فنڈز فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1ارب 95کروڑ روپے دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن عزم استحکام کے لیے منظورکیے گئے 20ارب روپے فوری جاری کیے جائیں گے جبکہ 40ارب روپے کی منظوری بعد ازاں دی جائے گی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے لیے 27کروڑ 60لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظوری کی گئی۔