سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو کام سے روک دیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ضلع جنوبی میں واقع بلڈنگ کو خطرناک قرار دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو بطور ڈی جی کام کرنے سے روک دیا ،ریمارکس دیےدس روز کے لیے ڈی جی ایس بی سی اے رشید سولنگی کے اختیارات معطل رہیں گے۔
ڈی جی ایس بی سی اے نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے اتھارٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب اتھارٹی ہی تشکیل نہیں دی گئی تو ڈی جی ایس بی سی اے کیا کریں گے ۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 اگست کے لیے ملتوی کردی