مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

مسرت عالم بٹ کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموںوکشمیر مسلم لیگ نے پارٹی کے وائس چیئرمین مسرت عالم بٹ کی مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سمیتغیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموںو کشمیر مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مسرت عالم بٹ کے جذبہ آزادی کو توڑنے کے لیے ان پربے انتہا جبر و ستم روا رکھا جا رہا ہے لیکن قابض انتظامیہ اپنے مذموم مقصد میںہرگز کامیاب نہیں ہو گی ۔
انہوںنے کہا کہ مسرت عالم بٹ کوجو گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے جیل میں ہیں ایک جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں چیف جوڈیشنل مجسٹریٹ کٹھوعہ کے سامنے پیش کیا گیا جس نے انہیں آٹھ روزہ عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیاجس کے بعد انہیں کٹھوعہ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -