روس پیرو میں ایم آئی 171 ہیلی کاپٹروں کی مرمت کا مرکز قائم کرےگا

روس پیرو میں ایم آئی 171 ہیلی کاپٹروں کی مرمت کا مرکز قائم کرےگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیما(اے پی پی) روس لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں ایم آئی 171 ہیلی کاپٹروں کی مرمت کا مرکز قائم کرے گا۔ہتھیار اور عسکری سامان برآمد کرنے والی روس کی سرکاری کارپوریشن روس اوبورون ایکسپورت " نے پیرو کی وزارت دفاع کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا ہے جس کے مطابق 2016 میں روس پیرو میں ایم آئی 171 ہیلی کاپٹروں کی مرمت کامرکز قائم کرے گا جس سے پیرو میں موجود ہیلی کاپٹروں کو ہر وقت فوری تیاری کی حالت میں رکھا جا سکے گا۔
اس طرح پیرو کی فوج کو دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔معاہدہ کے مطابق پیرو کو چوبیس ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں گے۔ توقع ہے کہ ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا عمل2014 میں شروع ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -