بارک اوباما کا ایٹمی پروگرام کو توسیع دینے کے منصوبہ کا اعلان
نیویارک(اے پی پی) امریکی صدربارک اوباما نے ایٹمی پروگرام کو توسیع دینے اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر 355 ارب ڈالرکی لاگت آئے گی۔ کانگریس بجٹ دفتر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کیاگیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے کانگریس بجٹ آفس سے آئندہ سال 2014ءکے دوران ملکی ایٹمی ہتھیاروں ‘ ایٹمی لیبارٹریز اور میزائل بردارطیاروں کی مرمت اور توسیع کیلئے 208بلین ڈالرز کی درخواست کی ہے۔ یہ درخواست گزشتہ سال بھیجی گئی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ آئندہ عشرے کے دوران مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ صدر باراک اوباما ایٹمی سیکورٹی فورسز کومزید بڑھانے کی ہدایات بھی کی ہیں۔