لندن میں ڈبل ڈیکر بس درخت سے ٹکرا گئی 20افراد شدید زخمی
لندن (بیورورپورٹ)ساﺅتھ لندن میں مسافروں سے بھری ہوئی ایک ڈبل ڈیکر بس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے یہ حادثہ صبح گیارہ بجے پیش آیا جب 59نمبر بس جو مسافروں سے کچھا کھچ بھری ہوئی تھی دھند کی وجہ سے درخت سے جا ٹکرائی زخمیوں میں ایک 19سالہ لڑکی سمیت دو افراد کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔