سعودی عرب : پاکستانی سفارتخانہ کا فلاح وبہبود کےلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان

سعودی عرب : پاکستانی سفارتخانہ کا فلاح وبہبود کےلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا ...

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستانی شہریوں کی فلاح وبہبود کےلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان نے اس بات کااعلان پاکستان لیڈیز کلب کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس فنڈ کےلئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ پاکستانی سفیر نے کہاکہ اس فنڈ سے سعودی عرب میں مقیم ضرورت مند پاکستانی شہریوں کی امداد کی جا سکے گی۔ پاکستانی سفارتخانہ کے سربراہ کی اجازت سے پاکستانی کمیونٹی کے تین ارکان اس فنڈ کا انتظام وانصرام سنبھالیں گے۔

مزید : عالمی منظر