سکنڈ میزائلوں کی تنصیب کا فیصلہ فوج کرے گی: سرگئی لاوروو

سکنڈ میزائلوں کی تنصیب کا فیصلہ فوج کرے گی: سرگئی لاوروو

ماسکو (اے پی پی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے کہاہے کہ سکنڈ میزائلوں کی تنصیب کا فیصلہ فوج کرے گی ۔روسی میڈیا کے مطابق چند روز قبل جرمن ذرائع ابلاغ نے روس کے انتہائی مغربی صوبہ کالینن گراد میں ان میزائلوں کی تنصیب کی اطلاع دی تھی۔ سرگئی لاوروونے کہا کہ اس طرح روسی فوج یورپ میں امریکہ کے میزائل شکن دفاعی نظام کے قیام کا جواب دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب قومی سلامتی خطرے میں پڑنے کا امکان پیدا ہوتا ہے تو جوابی اقدامات کیا جانا مناسب ہوتا ہے۔قبل ازیں روس کے صدر نے اعلان کیا تھا کہ صوبہ کالینن گراد میں اسکندر میزائلوں کی تنصیب کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔ روس نے یورپی یونین اور امریکہ کو کئی بار متنبہ کیا تھا کہ روس کی سرحدوں کے نزدیک میزائل نصب کئے گئے تو روس جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا۔

مزید : عالمی منظر