"روس آج" کے قیام کا مقصد پروپیگنڈاکا توڑ ہے: ترجمان روسی صدر
ماسکو(اے پی پی) روس میں ایک نئی خبر رساں ایجنسی "روس آج" قائم ہو گئی ۔ایجنسی کے قیام کے موقع پر روس کے صدر کے ترجمان دمیتری پیسکوو نے کہا ہے کہ نئی خبر رساں ایجنسی "روس آج" کے قیام کا مقصد غیرممالک میں روس کے خلاف جاری پروپیگنڈاکا توڑ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک پروپیگنڈا کرتے ہیںاور پروپیگنڈے کو سرکاری پالیسیوں میں اہم مقام حاصل ہوتا ہے۔ اس لیے روس کے حکام نے سرکاری پروپیگنڈے کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ 9 دسمبر کو روسی صدر نے ایک حکم نامے پر دستخط کئے جس کے مطابق خبر رساں ایجسی نوووستی اور ریڈیو صدائے روس کو متحد کر کے "روس آج" نامی نئی خبر رساں ایجنسی قائم کی جائے گی۔