ملکہ ترنم نور جہاں کی 13ویں برسی آج منائی جائے گی

ملکہ ترنم نور جہاں کی 13ویں برسی آج منائی جائے گی

لاہور(فلم رپورٹر) ملکہ ترنم نور جہاں کی 13ویں برسی آج منائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں لاہور، کراچی، قصور، ملتان اور دیگر شہروں میں ان کے مداح انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقاریب کا اہتمام کریں گے جس میں عزیز واقارب اور فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات شریک ہونگی جب کہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی۔ میڈم نور جہاں کی برسی کے حوالے سے ریڈیو اور ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کریں گے جن میں ملکہ ترنم نور جہاں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کے گائے ہوئے مشہور گیت نشر کیے جائیں گے۔ملکہ ترنم نور جہاں 21ستمبر 1926ء کو قصور کے موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں، انھوں نے اسٹیج اداکاری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا جب کہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا، ملکہ ترنم نور جہاں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران ہزاروں گیت گائے۔ انھوں نے 1965ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران قومی نغمے بھی گائے جو ہماری قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، ملکہ ترنم نور جہاں 23دسمبر 2000ءکو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔

مزید : کلچر