امریکی ٹی وی میزبان نے ڈانس مقابلہ جیت لیا

امریکی ٹی وی میزبان نے ڈانس مقابلہ جیت لیا

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ٹی وی میزبان نے ڈانس مقابلہ جیت لیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈانس مقابلے کے حتمی نتائج کیلئے 60لاکھ افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ اس ڈانس مقابلے کیلئے امریکی ڈانسر ولیم ہل کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا لیکن ہفتے کی رات سے شروع ہونے والی ووٹنگ میں حیرت انگیز نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے جب سوزا نے جیسے آرٹسٹ کو پہلے ہی مرحلے میں شکست دینے والی ولیم ہل ،اے بی قلانچے سے مات کھاتی دکھائی دیں۔ مقابلے کے اختتام پر جیتنے والی اے بی قلانچے کاکہنا تھا کہ میرے لیے یہ ناقابل یقین لمحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں مقابلہ جیت جاﺅں گی۔ مقابلے میں اعجاز تکوجا اے بی قلانچے کے پارٹنر تھے ۔

مزید : کلچر