راشد محمود کا جواں سال اکلوتا بیٹا اظہر محمود انتقال کرگیا

راشد محمود کا جواں سال اکلوتا بیٹا اظہر محمود انتقال کرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار راشد محمود کا جواں سال اکلوتا بیٹا اظہر محمود گزشتہ شب حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگیا۔اظہر محمود کے جنازہ میں شوبز حلقوں کی روائتی بے حسی دیکھنے میں آئی ۔نماز جنازہ میں جن چند فنکاروں،ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز نے شرکت کی ان میں سہیل احمد،مسعود اختر،خالد بٹ،شہزاد رفیق،چکرم،اچھی خان،جاوید رضوی،نور الحسن،حسن عسکری،انور عزیز، اورنگزیب لغاری،چوہدری اعجاز کامران،منیر نادر،کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ٹھاکر لاہوری،نعمان اعجاز اور محمد قوی خان کے نام نمایاں ہیں۔مرحوم کو سوگواروں کی موجودگی میں کریم بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید :

کلچر -