” ہنسی تو پھنسی “ میں کردار ادا کرنے کےلئے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی،پرنیتی چوپڑا

” ہنسی تو پھنسی “ میں کردار ادا کرنے کےلئے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی،پرنیتی ...

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ ادکارہ پرنیتی چوپڑا نے کہا کہ فلم ” ہنسی تو پھنسی “ میں کردار ادا کرنے سے 20روز قبل انہوں نے اداکاری کی تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی تھی۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم ” ہنسی تو پھنسی “ میں وہ سائنسدان کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ کردار منفرد نوعیت کا تھا اس کی عکسبندی شروع کر وانے سے 20روز قبل انہوں نے اداکاری باقاعدہ تربیتی ورکشاپ لی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ کردار پر انہوں نے بے حد محنت کی ہے وہ امید کرتی ہیں کہ کردار مداحوں کو بھائے گا۔ فلم میں اداکارہ کے مد مقابل ہیرو اداکار سدھا رتھ ملہوترا ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر