نجی خان روبصحت ،فنّی سرگرمیوں میں حصّہ لینا شروع کردیا

نجی خان روبصحت ،فنّی سرگرمیوں میں حصّہ لینا شروع کردیا

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فوک گلوکار نجی خان جو ایک کار حادثہ میں زخمی ہو گئے تھے اب روبصحت ہیں‘ایک بیان میںمیانوالی سے تعلق رکھنے والے گلوکار نجی خان نے کہا کہ چند روز قبل لاہور میں رات گئے نامعلوم سمت سے آنے والے ٹرک نے ان کی گاڑی کو بری طرح روند ڈالا اور وہ سر ‘ہاتھ اور پاﺅں میں شدید چوٹ کے باعث دو دن ہسپتال داخل رہے اور چند دن آرام کے بعد اب بہت حد تک صحت یاب ہو چکے ہیںاور جلد ہی اپنے چاہنے والوں کے درمیان ہونگے اور اس نیو ائیر پر اپنا نیا ویڈیو ریلیز کر رہے ہیں جو چند ایک دنوں میں شوٹ ہوجائے گا اور ریلیز ہوگا‘نجی نے کہاکہ ان کے چند چاہنے والوں نے تو ان کو اس حادثے میں ان کاانتقال کروادیا تھا جبکہ کچھ نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ نجی کی حالت بہت نازک ہے مگر میں سب کو یہ ہی کہوں گا مارنے والے سے بچانے والا بہت بڑا ہے اور میرے چاہنے والوں کی دعاﺅں سے میں اب بہت بہتر ہوں۔

مزید : کلچر