شاہ رخ فلم کی عکسبندی کے دوران 8گھنٹے پانی میں رہے

شاہ رخ فلم کی عکسبندی کے دوران 8گھنٹے پانی میں رہے

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ ادکار شاہ رخ فلم ” ہیپی نیو ایئر “ کی عکسبندی کے دوران 8گھنٹے پانی میں رہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ کی اگلی فلم ” ہیپی نیو ایئر “ ہوگی جو کہ فرح خان کی ہدایات کردہ ہے فلم کی عکسبندی کے دوران اداکار مسلسل 8گھنٹے پانی میں رہے ۔ اداکار کا اسی حوالے سے کہنا ہے کہ 8گھنٹے پانی میں رہنے کا تجربہ حیرت انگیز اور دلچسپ رہا۔ انہیں ایسا لگا جیسے وہ میٹھی کشمش کھا رہے ہیں۔ یہ عکسبندی ان کیلئے یادگار رہے گی ۔ فلم میں ہیپی نیو ایئر آئندہ سال 2014ءمیں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید :

کلچر -