5ماہ میں سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

5ماہ میں سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے پی اے )وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی برآمد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر دوہزار تیرہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں تقریبا پانچ روپے اضافے سے برآمدی مالیت میں اضافہ دیکھا گیا، پانچ ماہ کے دوران پھلوں کی برآمد چالیس فیصد اور سبزیوں کی برآمد تینتیس فیصد بڑھ گئی۔ اس دوران پھلوں کی برآمد مالیت چودہ کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال پانچ ماہ میں دس کروڑ تیس لاکھ ڈالر کے پھل برآمد کئے گئے تھے، اسی طرح سبزی کی برآمد میں بھی تقریبا دو کروڑ ڈالر اضافہ ہوا اور یہ چار کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر سے بڑھ کر چھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آم،، پیاز اور آلو کی برآمد نے مجموعی برامدات کے حجم میں نمایاں اضافہ کیا۔

مزید :

کامرس -