اسلامک بینکاری نظام کے غیر فعال قرضوں کا حجم20ارب روپے ہوگیا
کراچی (اے پی اے )سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق اسلامک بینکاری نظام کے غیر فعال قرضوں کا حجم ستمبر 2013تک 19ارب 70کروڑ روپے جا پہنچا۔ امن و امان کی کشیدہ صورتحال اور توانائی بحران سے اسلامک بینکاری نظام کے غیرفعال قرضوں کی ریکوری بھی متاثر ہوئی ہے۔ دیوالیہ ہونے میں سب سے زیادہ تناسب ایس ایم ای سیکٹر کا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران اسلامی بینکاری نظام کے غیر فعال قرضے ساڑھے چھ فیصد اضافے سے انیس ارب ستر کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کے تحت اسلامک بینکاری نظام سے سو ارب روپے کے قرضوں کی تقسیم مستقبل میں غیر فعال قرضوں میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔