پاکستان سٹیل کو بندش سے بچانے کیلئے پیداوار مزیدکم کرکے 3 فیصد کر دی گئی

پاکستان سٹیل کو بندش سے بچانے کیلئے پیداوار مزیدکم کرکے 3 فیصد کر دی گئی

کراچی(اے پی اے )پاکستان سٹیل کی انتظامیہ نے پاکستان سٹیل کو بندش سے بچانے کیلئے پیداوار مزیدکم کرکے 3 فیصد کر دی ہے۔ دوسری طرف پاکستان سٹیل کے قائمقام چیف ایگزیکٹو اور اعلیٰ انتظامی افسران اسلام آباد میں پاکستان سٹیل کو بندش سے بچانے بیل آو¿ٹ پیکیج کی تیاری کے بعد وزارت خزانہ اورکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے منتظر ہیں۔ انتظامیہ نے وزارت صنعت و پیداوار کے توسط سے واجبات کی ادائیگی کیلئے 29 ارب روپے کا بیل آ?ٹ پیکیج منظوری کیلئے پیش کیا ہے اور اگر بیل آو¿ٹ پیکیج منظور نہ ہوا تو آئندہ 15دن کے بعد پاکستان سٹیل مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔

مزید : کامرس