پاورپلانٹس کی غیر معیاری کارکردگی‘ خزانے کو 90 ارب روپے خسارہ

پاورپلانٹس کی غیر معیاری کارکردگی‘ خزانے کو 90 ارب روپے خسارہ

 کراچی(اے پی اے ) پاورپلانٹس کی غیر معیاری کارکردگی اور بجلی کی ترسیل و تقسیم کے غیر مویثرنظام کے باعث قومی خزانے کو سالانہ نوے ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے اعلی حکام کے مطابق بجلی گھروں کی بین الاقوامی معیار سے کہیں کم درجہ کارکردگی کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ بیس ارب روپے خسارے کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی ترسیل اورتقسیم کا غیر مویثرنظام بھی سالانہ ستر ارب روپے خسارے کا باعث بنتا ہے۔ ساٹھ فیصد بجلی گھراوسط سے کہیں کم کارکردگی پر کام کررہے ہیں۔ حکومت متبادل توانائی زرائع اپنا کر سالانہ دو ارب ڈالربچاسکتی ہے۔وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق مویثراقدامات کے زریعے بجلی کی پیداوارمیں، صنعتی شعبے میں پچیس فیصد، زرعی شعبے میں بیس فیصد اور پاور سیکٹر میں تیس فیصد کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔

مزید : کامرس